آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا شہادت سے قبل اہم بیان سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے اپنے خلاف قتل کا منصوبہ سامنے آنے پر فیملی کے ساتھ محفوظ بنکر میں جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میری قوم کے لیے بھی ایسا ہی بنکر موجود ہے تو میں اس میں پناہ کے لیے تیار ہوں۔
اس بات کا انکشاف شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کے شاگرد اور ایرانی کلچر سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طالبی نیا نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کے موقع پر کیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام کا مختصر ویڈیو کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا اور ڈاکٹر طالبی نیا کے پیغام کا ترجمہ کر کے بتایا گیا۔
ڈاکٹر طالبی نیا نے بتایا کہ شہادت سے قبل آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اپنے اہلِ و عیال کے ہمراہ ایک چھوٹی سی جگہ رہتے تھے اور جب اسرائیل کی جانب سے حملوں کا خطرہ لاحق ہوا تو انہیں محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی پیشکش کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو ایک محفوظ بنکر میں اپنے اہل و عیال کے ہمراہ منتقل ہونے کا کہا گیا تاکہ وہ محفوظ رہیں، اس پر انہوں نے کہا کہ اگر میری پوری قوم کے لیے بھی اسی نوعیت کے بنکر کا انتظام کیا جائے تو میں اس بنکر میں ضرور جاؤں گا۔
دورانِ انٹرویو ڈاکٹر طالبی نیا نے شہید سپریم لیڈر کی پاکستان سے انسیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ شہید سپریم لیڈر ایران کے بعد پاکستان سے محبت و احساس کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کی موجودہ صورتحال، سیکریٹری پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا