ٹیکساس میں فائرنگ،3 افراد ہلاک،14 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 14زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ایک مسلح شخص کو قابو میں لینے کی کوشش کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں تین شہری مارے گئے اور 14 افراد زخمی ہوئے۔
بندوق بردار نے سوشل میڈیا پر ایرانی حکومت کے حامی جذبات کا اظہار کیا۔
انٹیلی جنس گروپ نے بتایا کہ جہادی گروپوں کی نگرانی کرنے والی تنظیم نے حملہ آور کی شناخت کی، جسے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
امریکی ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن چپ رائے نےایکس پر مبینہ بندوق بردار سینیگالی نژاد امریکی شہری کی تصویر شائع کی جس میں اسے رائفل تھامے اور سویٹ شرٹ پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایرانی فوج کا حملوں میں 560 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ