کراچی : ٹرالر کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Mar 02, 2025 | 10:40:AM
کراچی : ٹرالر کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے ایک اور شہری کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد گجر نالے کے قریب پیش آیا جہاں  ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

ٹکر مارنے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل افراد کی ٹرالر کو جلانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق رواں سال ہیوی ٹریفک سے جاں بحق رپورٹ افراد کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:رمضان المبارک کی خوشی، نارووال میں پمپ مالک نےپٹرول سستا کر دیا