پالتو جانور پالنے سے یتیم بچے کو گود لینا بہتر ہے، بشریٰ انصاری

Mar 02, 2024 | 12:26:PM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ پالتوں جانوروں کے شوقین افراد جانور رکھنے کی بجائے کسی یتیم بچے کو گود لینا بہتر ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ پالتوں جانوروں کے شوقین افراد جانور رکھنے کی بجائے کسی یتیم بچے کو گود لینا بہتر ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایسے لوگوں کو جانتی ہیں جو اپنے پالتوں جانوروں پر لاکھوں روپے ماہانہ خرچ کرتے ہیں اگر وہ کسی بچے کو گود لیں گے تو اُنہیں اس سے ثواب بھی ملے گا اور کل وہ بچہ ان کو سلام بھی کرے گا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: طوفانی بارشوں میں8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی 

انہوں نے مزید کہنا تھا کہ اگر جانوروں کا شوق ہو تو ایک دو پال لیے جائیں لیکن درجنوں بلیاں اور کتے پالنے سے بہتر انسان کو پرورش دینا ہے۔ پالتو جانوروں پر اپنی کمائی اور محنت صرف کرنے سے بہتر ہے کہ بچے گود لیے جائیں جس سے انسانی زندگی کا بھی بھلا ہو جائے گا۔