ایکس سروس کیوں اور کس کے کہنے پر بند کی گئی؟تہلکہ خیز انکشاف

Mar 02, 2024 | 11:44:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

تین صوبوں میں حکومت سازی کا عمل کسی حد تک مکمل ہو چکا ہے ۔لیکن وفاق اور بلوچستان دونوں جگہ کچھ مسائل اپنی جگہ برقرار ہیں ،الیکشن نتائج مشکوک ہیں،پی ٹی آئی جے یو آئی ،جماعت اسلامی کو بھی نتائج پر سخت اعتراضات ہیں وہ بھی اسمبلی میں کسی بھی عہدے کے لیے ووٹ نہیں دے رہے ۔پروگرام’10 تک‘کے میزبان ریحان طارق کہتے ہیں کہ یہاں سوال یہ ہے کہ جب اتنی بڑی تعداد میں سیاسی جماعتیں اعتراضات کے اسمبلی کارروائی کا حصہ بنیں گی تو اس حکومت کے لیے ایوان چلانا کافی مشکل ہوگا اور یہ بات نئی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں ثابت ہو گئی ہے جہاں دونوں دن بیشتر جماعتوں کی جانب سے سخت رویے کا اظہار کیا گیا۔ یہاں سوال یہ بھی ہے کہ جمعیت علما اسلام اور ایم کیو ایم کے پیپلز پارٹی کے حوالے سے خدشات کیسے ختم کیے جائے گے۔وہی پیپلز پیپلزپارٹی جو بھاری نشستوں کے ساتھ اسمبلی میں موجود ہے ان کو بھی ان جماعتوں کے حوالے سے کافی خدشات ہیں ۔ایسے میں ہاوس ان آرڈر رکھنا،معاملات کو سنبھالنا اور سب کو خوش رکھنا محال ہوگا؟ایکس سروس کیوں اور کس کے کہنے پر بند کی گئی؟تہلکہ خیز انکشاف دیکھیے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: