نوکنڈی: تیل سے لدی گاڑی اور ٹرالر میں تصادم ، 2 افراد زندہ جل گئے

Mar 02, 2023 | 01:01:AM
نوکنڈی: تیل سے لدی گاڑی اور ٹرالر میں تصادم ، 2 افراد زندہ جل گئے
کیپشن: گاڑی اور ٹرالر کو آگ لگی ہوئی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے ضلع  چاغی  میں نوکنڈی کے قریب  گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے 2 افراد زندہ جل گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا، پک اپ ڈرائیور اور کلینر پوری طرح جھلس گئے، حادثے میں ٹرالر ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،   آگ بجھانے کے بعد پک اپ ڈرائیور اور کلینر کی لاشوں کے ڈھانچے نکالے گئے، ایرانی ساختہ زامیاد پک اپ گاڑی ایرانی تیل سے لدی ہوئی تھی جو آگ لگنے کی وجہ بنی,آتشزدگی کی وجہ سے گاڑی اور ٹرالر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  خلیل الرحمن قمر نے دھمکیاں ملنے پر ایف آئی اے کو درخواست دے دی