یہ آمنہ الیاس کو کیا ہو گیا ؟ قابل اعتراض تصویروں پر لوگوں نے کلاس لے لی

Mar 02, 2022 | 20:01:PM
آمنہ الیاس ،غیر مناسب ،لباس، زیب تن  
کیپشن: آمنہ الیاس غیر مناسب لباس زیب تن کئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ آمنہ الیاس کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جسے دیکھ کر صارفین آگ بگولہ  ہوگئے۔اداکارہ آمنہ الیاس آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ رہی ہیں اور  اپنی دلچسپ مزاحیہ ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں، آمنہ الیاس کی چند ویڈیوز مداحوں کو خوب پسند آئیں جبکہ نئی ویڈیو اور تصاویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اداکارہ آمنہ الیاس نےحال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے  غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔علاوہ ازیں اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کیلوری ٹیفیسٹ اور متوازن وزن برقرا رکھنے سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آمنہ الیاس کو کوئی کپ کیکس کھانے کے لئے دیتا ہے جس پر وہ پہلے برہمی کا اظہار کرتی ہیں، وزن بڑھ جانے کا اور صحت مند وزن برقرار رکھنے کی جدوجہد پر لیکچر دیتی ہیں اور بعد میں وہ کپ کیکس اُٹھا کر کھانا شروع کر دیتی ہیں۔آمنہ الیاس کی جانب سے بنائی گئی نئی مزاحیہ ویڈیو میں پر لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شکی ماں نے بیٹی کو زہر دے کر مار ڈالا، ملزمہ فرار