خواجہ سرا سے دوستی کا برا انجام؛ طالبعلم کی نازیبا ویڈیو وائرل کردی

Mar 02, 2022 | 13:32:PM
خواجہ سرا سے دوستی ، طالب علم پیسے، موبائل ۔۔بائیک،،سب گنوا بیٹھا
کیپشن: نازیبا ویڈیو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں خواجہ سرا سے دوستی کے نتیجے میں طالب علم پیسے، موبائل اور بائیک سمیت ،سب قیمتی چیزیں گنوا بیٹھا.

تفصیلات کےمطابق لاہور میں طالب علم کو خواجہ سرا سے دوستی مہنگی پڑی گئی۔خواجہ سرا کے ہاتھوں طالب علم پیسے، موبائل ،بائیک،سب گنوا بیٹھا۔خواجہ سرا نے ملاقات کےلیے بلایا ، ساتھیوں سمیت اسلحہ دکھایا اور برہنہ کر کے ویڈیو بناتا رہا۔خواجہ سرا متاثرہ لڑکے کوبرہنہ کرکےتشددکرتےرہے،موبائل فونزاورموٹرسائیکل چھین لی۔
لڑکے کےرشتےداروں سےآن لائن رقم بھی منگواتےرہے۔پولیس کوبتانےپربرہنہ ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل کرنےکی دھمکیاں دیتےرہے۔متاثرہ نوجوان نے رقم لینےکےبہانےبھاگ کر جان بچائی۔جوہرٹاؤن پولیس نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد چار ملزموں کےخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔
مقدمے میں خواجہ سرا سنی، ساحل اور سمیر سمیت ایک نامعلوم ملزم کا ذکرکیاگیا۔پولیس نے مقدمےمیں زیادتی، چوری اور دیگرسنگین دفعات شامل کی ہیں۔طالبعلم شامیرمہدی کو برہنہ کرکےتشددکیاگیا۔مقدمہ درج ہونے کے باوجود خواجہ سرا کے گروہ کا سراغ نہ مل سکا۔