ٹا س ہا رنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آغا ز میں ہی بڑا جھٹکا۔۔۔

Mar 02, 2021 | 19:11:PM
ٹا س ہا رنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آغا ز میں ہی بڑا جھٹکا۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آغا ز میں ہی بڑا جھٹکا لگ گیا،حسن علی نے صا ئم ایو ب  کو صر ف پانچ کے سکو ر پر پو یلین وا پس بھیج دیا ۔
تفصیلات کے مطا بق سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم جیت سے ایک اچھے اوور یا کیچ کی دوری پر ہیں۔ کوشش کریں گے ایسا سکور سیٹ کریں جس کو بعد میں ڈیفنڈ کرسکیں،آج کے میچ کے لیے عثمان شنواری کی جگہ پر نسیم شاہ کو موقع دیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، صائم ایوب، کیمرون ڈیلپورٹ، فاف ڈوپلیسی، اعظم خان، بین کٹنگ، محمد نواز ، ڈیل اسٹین، زاہد محمود اور محمد حسین شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کوئٹہ کی ٹیم کو کم سے کم سکور پر آئوٹ کریں۔ آج کے میچ کے لیے فواد احمد اور فل سالٹ کی جگہ موسی خان اور روحیل نذیر کو موقع دیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، پال سڑلنگ، افتخار احمد، آصف علی، فہیم اشرف، حسین طلعت، محمد وسیم اور حسن علی شامل ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: