شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان کی مقبولیت کسی سٹار سے کم نہیں

Mar 02, 2021 | 10:21:AM
شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان کی مقبولیت کسی سٹار سے کم نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)بھارت فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شاہ رخ خان  کی بیٹی سہانا خان اپنے سٹائل اور فیشن سے اپنے مداحوں کو جھومنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ مداحوں کو ان کےفیشن کی سینس بہت پسند ہے۔ اس لئے وہ ان کی ہر ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر نظر رکھتے ہیں، جو اکثر  چھٹیوں یا دوستوں کے ساتھ گزارے گئے وقت کی ہوتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سہانا خان کچھ بھی کر رہی ہوں آپ انہیں ہمیشہ اسٹائل میں ہی دیکھیں گے، یہ انکا انداز ہے، وہ اپنے فیشن اور سٹائل کے ذریعہ سوشل میڈیا پر ہلچل  مچائےرکھتی ہیں۔سہانا خان کراپ ٹاپ اور باڈی کان ڈریسیز سے لے کر کیوٹ سوئٹر تک میں نظر آئی ہیں اور ان کی تصاویر ہی وائرل ہوجاتی ہیں۔ اسی درمیان ان کی ایک ایک پرانی بکنی فوٹو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں وہ بے حد بولڈ لگ رہی ہیں۔لوگوں کے درمیان انکی پاپولرٹی کسی سٹار سے کم نہیں ہے، صرف انہیں ایک شاندار بالی ووڈ ڈیبیو کا انتظار ہے۔ مداح بھی انہیں جلد آن سکرین دیکھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب سہانا خان نے اپنے گلیمرس اور اسٹائلش انداز سے اس قدر لوگوں کا دھیان کھینچا ہو۔ اس سے پہلے بھی شاہ رخ خان کی بیٹی اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سرخیوں میں رہ چکی ہیں۔سہا نا خان فی الحال پڑھائی کے سلسلے میں نیویارک میں ہیں اور اپنے سوشل میڈیا پوسٹ سے اپنے بارے میں مداحوں کو بتاتی رہتی ہیں۔ سہانا خان کی سوشل میڈیا پر زبردست فین فالونگ ہے۔ انہیں ڈیڑھ ملین سے زیادہ لوگ انسٹا گرام پر فالو کرتے ہیں۔