لمبی عمر پا نی ہے تو یہ کا م کر لیں۔۔۔

Mar 02, 2021 | 00:20:AM
لمبی عمر پا نی ہے تو یہ کا م کر لیں۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ماہرین نے تحقیق میں بتایا ہے کہ دن بھر میں پھلوں اور سبزیوںکا استعمال صحت مند اور طویل زندگی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 20 لاکھ بالغ افراد پر ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ روزانہ پھلوں کی 2 جبکہ سبزیوں کی 3 سرونگ کو جزوبدن بنانا متعدد امراض اور درمیانی عمر میں موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔
پھلوں اور سبزیوں سے بھرپور غذا سے متعدد دائمی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے جیسے دل کی شریانوں سے جڑے امراض اور کینسر، مگر زیادہ تر بالغ افراد مناسب مقدار میں پھلوں اور سبزیوں کو غذا کا حصہ نہیں بناتے۔امریکا کے ہارورڈ میڈیکل اسکول اور برگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل کی اس تحقیق میں کہا گیا کہ ویسے تو پھلوں اور سبزیوں کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے مگر اس حوالے سے واضح نہیں کیا جاتا کہ روزانہ کتنی مقدار میں پھلوں اور سبزیوں کو غذا کا حصہ بنانا چاہیے۔
اس تحقیق میں 27 مختلف تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا تھا جو شمالی و جنوبی امریکا، یورپ، ایشیا، افریقہ اور آسٹریلیا کے 29 ممالک میں ہوئی تھیں اور ان میں لگ بھگ 20 لاکھ افراد کو شامل کیا گیا تھا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ دن بھر میں لگ بھگ 150 سے 160 گرام پھلوں اور 225 سے 240 گرام سبیوں کا استعمال موت کا خطرہ کم کرتا ہے، جبکہ اس مقدار سے زیادہ کھانے سے کوئی اضافی فائدہ نہیں ہوتا۔تحقیق میں کم اور زیادہ پھلوں اور سبزیاں کھانے والے افراد کا موازنہ کرنے سے دریافت کیا گیا کہ زیادہ پھلوں اور سبزیوں سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 13 فیصد، امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج سے موت کا خطرہ 12 فیصد اور نظام تنفس کے امراض سے موت کا خطرہ 35 فیصد تک کم ہوجاتا ہے