بھارتی پنجابی فلم ’’دستار‘‘ جلد سینماؤں میں ریلیز ہوگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)بھارتی پنجابی فلم ’’دستار‘‘ بھی سینماؤں میں ریلیز ہوگی، فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ’’ولی‘‘ فلمز ڈسٹری بیوشن کمپنی نے حاصل کر لیے ہیں۔
فلم کو بشرط سنسر 17 جولائی کو سینماؤں میں ریلیز کیا جائے گا، فلم کا مرکزی کردار ترسیم جسٹر اور گیت گورائیہ نے ادا کیا ہے، فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت ریلیز کیا جائے گا۔
یہ ترسیم جسٹر( Tarsem Jassar) کی فلم ہے جو امر ہوندل( Amar Hundal) کی ہدایت کاری میں بنی ہے۔
فلم وائٹ ہل سٹوڈیوز(White Hill Studios ) کی پروڈکشن ہے،یہ ایک ایکشن فلم ہے جو ہمت، قربانی، عقیدے اور شناخت کی کہانی پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت3افراد جاں بحق