مقبوضہ یروشلم کی تاریخی و قانونی حیثیت میں تبدیلی ناقابلِ قبول ،عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس) مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اشتعال انگیزی پر8 عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر ممالک نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی، مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا 144 دونم احاطہ صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے، اردن کا محکمہ اوقاف ہی مسجد اقصیٰ کے انتظام کا واحد قانونی ادارہ ہے،مقبوضہ یروشلم کی تاریخی و قانونی حیثیت میں تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔
وزرائے خارجہ نے کہاکہ اسرائیل فوری طور پر تمام غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات کا خاتمہ کرے، انتہاپسندوں کی دراندازی اور پرچم کشائی کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔
وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا،مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں، مقدس مقامات کے تقدس کو پامال کرنے کی اسرائیلی کوششیں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی