مراکش کے بادشاہ کی عوام سے قربانی نہ کرنےکی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مراکش میں عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ بادشاہ محمد ششم نے عوام سے مویشی قربان نہ کرنے کی دوبارہ اپیل کردی۔
مراکش کے وزیر اوقاف اور اسلامی امور احمد التوفیق نے سرکاری میڈیا کے ذریعے شاہ محمد ششم کا خصوصی پیغام جاری کیا جس میں مراکشی عوام سےکہا گیا ہےکہ ملک میں جاری معاشی اور موسمیاتی بحران کے باعث مویشیوں کی تعداد میں شدید کمی واقع ہوئی ہے، جس کے باعث مویشیوں کی افزائش نسل خطرے میں پڑ گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں مویشیوں کی قربانی سے عوام بالخصوص تنخواہ دار طبقہ شدید متاثر ہوگا، اس لیے اس سال قربانی کی سنت ادا نہ کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:جنگ کے بعد مثبت تبدیلی، بھارت نے پاکستان میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی
مراکش کے شاہ نے مزید کہا کہ قربانی کا عمل سنت موکدہ ہے تاہم ملک کو درپیش معاشرتی، معاشی اور موسمیاتی مسائل کے باعث دین عوام کو رعایت دیتا ہے۔
شاہ محمد ششم نے عوام کی جانب سے 2 بھیڑیں قربان کرنےکا بھی اعلان کیا۔
دوسری جانب بادشاہ کی اپیل کے بعد ملک میں مویشی منڈیوں سے قربانی کے جانور غائب ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں مبینہ سرکاری اہلکاروں کو لوگوں کے گھروں سے بھیڑیں ضبط کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:نامعلوم افراد نے معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گھر میں گھس کر قتل کردیا