پاکستان میں سیمنٹ کی برآمدات میں 10ماہ کے دوران 24.4 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان میں سیمنٹ کی برآمدات میں 10ماہ کے دوران 24.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.
پاکستان بیورو آف سٹیٹکس کے مطابق سیمنٹ کی برآمدات کی مالیت 253ملین ڈالر بتائی گئی ہے جبکہ جولائی اپریل کے دوران برآمدات کی مالیت 204 ملین ڈالر سے تجاو ز کر گئی ہیں جبکہ سیمنٹ کی برآمدات میں 34.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.
سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5.70فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، پی بی ایس کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر سیمنٹ کی برآمدات 7.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال کے ٹاپ پرفارمرز کو لاہور طلب کر لیا