نیشن کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

Jun 02, 2025 | 19:37:PM
نیشن کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی)نیشن کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ،  عماد شکیل  بٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

منتخب کھلاڑیوں میں کپتان عماد شکیل  بٹ،منیب الرحمن ،عبداللہ اشتیاق، محمد عبداللہ ، محمد سفیان خان شامل  ہیں، عبدالمنان، حماد انجم ، ارشد لیاقت، معین شکیل، زکریا حیات بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

 غضنفر علی، سلمان رزاق ، جنید منظور ، عبدالحنان شاہد، رانا وحید کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا،  افراز خان، عبدالرحمن ، احمد ندیم، محب اللہ اور رانا ولید بھی ٹیم کا حصہ بن گئے۔

نیشن کپ ہاکی ٹورنامنٹ 15 سے 21 جون تک کوالالمپور میں کھیلا جائے گا ، اولمپئن طاہر زمان ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے ، اولمپین محمد عثمان، ذیشان اشرف معاون کوچز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :وزارت خزانہ کا کرپٹو کرنسی ریگولیشنز کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ