فوج کے کردار کو اجاگر کریں،بجٹ میں عام آدمی کے مسائل کو مدنظر رکھا جائے، چوہدری شجاعت حسین

Jun 02, 2025 | 18:45:PM
 فوج کے کردار کو اجاگر کریں،بجٹ میں عام آدمی کے مسائل کو مدنظر رکھا جائے، چوہدری شجاعت حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) سابق وزیراعظم اور صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہےکہ پاکستان خطہ میں ایک نئی طاقت بن کر ابھرا ہے ،اب سب کو ملکر پاکستان کو  اقتصادی قوت بنانا ہو گا۔بجٹ میں عام آدمی کے مسائل اور انکی توقعات کو مدنظر رکھا جائے،پارٹی رہنما اپنے پروگراموں میں فوج کے کردار کو اجاگر کریں ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی رہنمائوں سے اہم ملاقات کی ، اس ملاقات میں ڈاکٹر محمد امجد،مصطفیٰ ملک، مہرین ملک آدم، ڈاکٹر رحیم اعوان،انیلہ چوہدری،عاطف مغل، رضوان صادق اور چوہدری جہانگیر  موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جرات مند اور بہادر قوم اسے چیلنجوں سے نمٹنا آتا ہے۔قوم کو اپنی افواج اور سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائیر چیف ظہیر احمد بابر، نیول چیف نوید اشرف پر فخر ہے ۔پارٹی رہنما اپنے پروگراموں میں فوج کے کردار کو اجاگر کریں ۔پاکستان خطہ میں ایک نئی طاقت بن کر ابھرا ہے ،اب سب کو مل کر پاکستان کو  اقتصادی قوت بنانا ہو گا ۔آپریشن بنیان المرصوص کی طرح معاشی خوشحالی کے لیے قومی قیادت کو ایک پیج پر آنا ہو گا،تنخواہ دار طبقہ اور غریب آدمی قومی قیادت کی توجہ کا مستحق ہے ،بجٹ میں عام آدمی کے مسائل اور انکی توقعات کو مدنظر رکھا جائے ، مضبوط دفاع کے لیے معاشی خوشحالی و خود مختاری ضروری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:نیٹ فلکس کی سپرہٹ ویب سیریز"ویڈنزڈے" کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر