بانی پی ٹی آئی کا ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار
کیپشن: عمران خان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور پولیس کو پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔
لاہور پولیس کی بارہ رکنی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔
پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے ٹیم پہلے بھی تین مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے رجوع کر چکی ہے ۔بانی پی ٹی آئی قبل ازیں تحریری طور پر ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں۔
تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل ہیں۔پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم میں شامل تھے۔
تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا نو مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:خبردار ہوشیار!5جون تک تیز آندھی، گردآلود ہواؤں کیساتھ بارشیں،الرٹ جاری