پنجاب؛5جون تک تیز آندھی، گردآلود ہواؤں اور بارشیں،الرٹ جاری

Jun 02, 2025 | 18:22:PM
پنجاب؛5جون تک تیز آندھی، گردآلود ہواؤں اور بارشیں،الرٹ جاری
کیپشن: بارشیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے ) نے پنجاب میں آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان کے مطابق  آج سے 5 جون کےدوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی،  گرد آلود ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی ہے۔ آج سے فیصل آباد ڈویژن میں بھی بارشوں کے امکانات ہیں ۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔بارشوں کے سلسلے سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:سونا پھر مہنگا ہو گیا

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ صحت  آبپاشی  تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے ۔شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہاکہ شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔

ممکنہ بارشوں کی وجہ سے عید الاضحیٰ کے ایام میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:5جون سے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان