پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان عوامی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے؛گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاہے کہ پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان عوامی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سے رشین فیڈریشن کے اعزازی قونصل جنرل حبیب احمد نے ملاقات کی، ملاقات میں رشین فیڈریشن لاہور کے اعزازی قونصلیٹ کے سی ای او، ڈاکٹر محمد اشرف نظامی بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے اعزازی قونصل جنرل کی خدمات کو سراہا۔
گورنر پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان روس کے ساتھ معاشی، ثقافتی، تعلیمی سمیت مختلف شعب فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے،پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان اقتصادی تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں،پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان عوامی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مسئلہ کشمیر سرد خانے سے نکل کر ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا :صدر آزاد کشمیر