سرکا ری سکول ہیڈز کیلئے خوشخبری، ماہانہ الاؤنس 500 روپے سے بڑھا کر 10 ہزار کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ تعلیم نے سکول ہیڈز کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے ماہانہ الاؤنس 500 روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب سکول ہیڈ بننے کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو کا مرحلہ لازمی ہوگا جس میں جونیئر اساتذہ بھی حصہ لے سکیں گے۔
اعلان کے مطابق پرائمری و مڈل سکول ہیڈز کو 7,500 روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔
ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکول ہیڈز کو 10,000 روپے ماہانہ الاؤنس ملے گا۔
اس کے علاوہ ہیڈ بننے کے لیے ٹیسٹ جولائی یا اگست میں لیا جائے گا جبکہ انٹرویوز گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل مکمل کر لیے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو انٹرویو کے بعد ہیڈ تعینات کیا جائے گا۔