نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر رابرٹ اینڈرسن انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )نیوزی کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رابرٹ اینڈرسن انتقال کرگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹیسٹ کرکٹر رابرٹ اینڈرسن کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق رابرٹ اینڈرسن 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں:بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی ، قومی ہیڈ کوچ کا حیران کن بیان سامنے آگیا
رابرٹ اینڈرسن نے 1976 میں لاہور میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا ، انہوں نے لاہور میں اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 92 رنز بنائے تھے۔
اس کے علاوہ رابرٹ اینڈرسن نے 9 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔