پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، فرانسیسی ماہر

Jun 02, 2025 | 10:27:AM
پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، فرانسیسی ماہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے، اور اب بین الاقوامی ماہرین بھی اس حقیقت کو تسلیم کرنے لگے ہیں۔

معروف فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جیفریلو نے اپنی تازہ تجزیاتی رپورٹ میں بھارت کی ناکامیوں کو بےنقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی بھارتی غلطی اب اُس کے گلے پڑ چکی ہے۔

کرسٹوف جیفریلو نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں چینی ہتھیاروں اور جدید دفاعی حکمتِ عملی نے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا، جبکہ پاکستان کی تیاری ہر اعتبار سے شاندار اور مربوط تھی۔

ان کے مطابق، پاکستان اب نہ صرف ایٹمی طاقت ہے بلکہ چین کی پشت پناہی کی بدولت ناقابلِ شکست بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پر نامعلوم شخص کا حملہ

انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت اگر انڈس واٹر ٹریٹی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان ایک ایسی ایٹمی قوت ہے۔

فرانسیسی ماہر نے مزید کہا کہ بھارت کو اپنی سوچ میں انقلابی تبدیلی لانی ہو گی، کیونکہ اس وقت پاکستان سیاسی، دفاعی اور سفارتی ہر میدان میں برتری حاصل کر چکا ہے۔

 ان کے بقول، یہ فتح محض سرحدی کامیابی نہیں بلکہ اس کے اثرات بھارت کی اندرونی سیاست اور نریندر مودی حکومت کے بیانیے پر بھی گہرے مرتب ہوں گے۔