مزیدار ’’ترکش چکن کباب‘‘ اب  گھر میں تیار 

Jun 02, 2023 | 15:33:PM
 چکن کباب کس کو نہیں پسند، مزیدار ترکش چکن کباب اب  گھر میں تیار کریں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چکن کباب کس کو نہیں پسند، مزیدار ترکش چکن کباب اب  گھر میں تیار کریں۔ 

آج ہم آپ کو مزیدار ترکش چکن کباب کی اعلیٰ ترکیب شیئر کرتے ہیں۔ جو یقینی طور پر آپ کو بے حد پسند آئے گی۔

اجزا:

500 گرام چکن قیمہ،آدھی پیاز،ایک مٹھی دھنیا یا تازہ پارسلیآدھی لال شملہ مرچ (آپ ہری شملہ مرچ بھی استعمال کر سکتے ہیں)،ایک چائے کا چمچ لہسن پیسٹ،ایک چائے کا چمچ نمک،ایک چائے کا چمچ لہسن پاؤڈر،ایک چائے کا چمچ اناردانہ پاؤڈر (انار کا پاؤڈر)،آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ،ایک چائے کا چمچ پارسلی،ایک چائے کا چمچ چلی فلیکس،ایک چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر،ایک چائے کا چمچ پیپریکا۔

ترکیب: 

پیاز، دھنیا، لال شملہ مرچ، لہسن پیسٹ کو ملا کر بلینڈ کریں۔ اسے چکن قیمے میں شامل کریں، اوپر دیے دیگر تمام مصالحے شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اپنے ہاتھوں پر تیل لگائیں اور اسکیور پر کباب کی شکل دیں، جیسا کہ اوپر دی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔ درمیانی آنچ پر 12-14 منٹ تک یا سنہرا رنگ آنے تک تلیں۔ آپ انہیں 17-18 منٹ کے لیے 200 سیلسیئس پر بیک اور ایئر فرائی بھی کرسکتے ہیں۔ 

مزیدار اعلیٰ ترکش کباب تیار ہیں، اسے آپ سحری کے علاوہ افطاری میں بھی کھا سکتے ہیں۔