جا وید لطیف کی پیشی ۔۔عدا لت نے بڑا حکمنا مہ جا ری کر دیا

Jun 02, 2021 | 20:47:PM
جا وید لطیف کی پیشی ۔۔عدا لت نے بڑا حکمنا مہ جا ری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ماڈل ٹاون کچہری پیش کیا گیا۔عدالت نے جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 جون تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 جون تک توسیع کی ، عدالت نے استفسار کیا کہ جاوید لطیف کے مقدمے میں چالان سے متعلق کیا رپورٹ ہے جس پر جیل حکام کی جانب سے کہا گیا کہ چالان کا تعلق تفتیش سے ہے ، ہم نے ملزم کو جیل سے عدالت پیش کیا ہے۔
عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 9 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر 27 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر تعلیم کا یونیورسٹیوں سے متعلق اہم اعلان