معروف بھارتی اداکار بیوی پر تشدد کے الزام میں گرفتار 

Jun 02, 2021 | 18:47:PM
معروف بھارتی اداکار بیوی پر تشدد کے الزام میں گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) بھارتی ٹی وی کے معروف اداکارکرن مہرا کو بیوی پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نجی چینل کے مقبول ڈرامے ”یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے“ میں مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار کرن مہرانے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی نشا راول جو خود بھی ادکارہ ہیں کو مبینہ طور دیوار پر دھکا دیا جس سے ان کے سر پر چوٹ آئی، جس کے بعد نشا نے پولیس سے رجوع کیا۔
 واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی اور پیر کی شب گورے گاوں پولیس نے اداکار کرن مہرا کو گرفتار کرلیا۔جس کے بعد کرن مہرا کو پولیس نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکار کرن مہرا اور نشا راول گزشتہ 8 برسوں سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور دونوں کا ایک چار سال کا بیٹا ہے۔ اس واقعے سے قبل ان دونوں کی جوڑی کو بھارتی ٹی وی کی سب سے خوبصورت اور خوشگوار جوڑی قرار دیا جاتا تھا اور نشا نے اس سے پہلے کبھی اپنے شوہر کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کروائی تھی۔


 گزشتہ کچھ مہینوں سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ کرن مہرا اور نشا راول کی شادی شدہ زندگی مشکلات سے دوچار ہے لیکن دونوں نے ہی ان افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی تاہم حالیہ ہونے والے واقعے نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ان دونوں کی شادی میں مسائل چل رہے ہیں۔
 واضح رہے کہ اداکار کرن مہرا کو بھارتی نجی ٹی وی کے ڈرامے ”یہ رشتہ کیا کہلا تا ہے“ میں نیتیک سنھگانیہ کے کردار سے شہرت ملی تھی۔ ان کا ڈراما بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت شوق سے دیکھا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی بات پکی ہو گئی