لاڑکانہ :کتوں نے7 بچوں سمیت 12افراد کو زخمی کر دیا

Jun 02, 2021 | 16:07:PM
 لاڑکانہ :کتوں نے7 بچوں سمیت 12افراد کو زخمی کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سندھ کے شہر لاڑکانہ کے گوٹھ صدیق آباد میں کتوں نے حملہ کر کے 12 افراد کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر لاڑکانہ کے چانڈکا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع نے بتایاہے کہ زخمیوں میں 7 بچے شامل ہیں، تمام زخمیوں کوکتوں کے کاٹے کی (اینٹی ریبیز) ویکسین دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ  ہسپتال کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
 
 یہ بھی پڑھیں:    ملک میں پانی کا بحران سنگین ، ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی