ملک میں پانی کا بحران سنگین ، ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

May 20, 2021 | 12:43:PM
ملک میں پانی کا بحران سنگین ، ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں ایک بار پھر پانی کا بحران سنگین ہو گیا، ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

تفصیلات کے مطابق ارسا نے صوبوں کو پانی کی قلت کے حوالے سے خبردار کر تے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کو پانی کا شارٹ فال 25 سے 30 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔گلیشئرز پر درجہ حرارت نہ بڑھنے سے صورتحال سنگین ہوسکتی ہے.اس وقت پنجاب اور سندھ کو 18 فیصد شارٹ فال کا سامنا ہے۔حالات نارمل ہونے تک پانی کے استعمال میں احتیاط برتی جائے۔

ارسا کے مطابق  تربیلا  اور منگلا میں پانی کی آمد سے زیادہ اخراج جاری ہے۔منگلا سے سندھ کو 8000 کیوسک پانی کی فراہمی بڑھا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا ’’سرکاری ملازمین ‘‘کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ