وزیراعلیٰ پنجاب کا ’’سرکاری ملازمین ‘‘کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ

May 20, 2021 | 11:40:AM
وزیراعلیٰ پنجاب کا ’’سرکاری ملازمین ‘‘کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں عدم مساوات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ملازمین کو اچھی خبر دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت تنخواہوں میں عدم مساوات ختم کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈی آر اے کمیٹی نے سفارشات اور تجاویز پیش کیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ ملازمین کی ضرورت ہے، سرکاری ملازمین کی ضروریات اور مسائل کا احساس ہے، چھوٹے سرکاری ملازمین کے معاشی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، تنخواہوں میں عدم مساوات سے ملازمین کا احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، حسین جہانیاں گردیزی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
 یہ بھی پڑھیں: خاتون نے مارننگ شو میں ڈانس کیوں کیا؟ مہمان آپس میں گتھم گتھا۔۔ ویڈیو وائرل