عید پر سرکاری ملازمین کتنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونگے؟ اعلامیہ جاری 

Apr 05, 2024 | 19:49:PM
عید پر سرکاری ملازمین کتنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونگے؟ اعلامیہ جاری 
کیپشن: عید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت خیبرپختونخوا نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کااعلامیہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 اپریل سے 12 اپریل 2024، (بدھ سے جمعہ تک) تک چھٹیاں ہوں گی۔ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 اپریل سے 13 اپریل 2024 تک(بدھ سے ہفتہ تک)تعطیلات ہونگی۔اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 20 کلو آٹے کا تھیلا 500 روپے سستا