سیٹ پرسین۔۔آخر ایسا کیا ہوا کہ زویا ناصر گھبرا گئیں

Jun 02, 2021 | 10:59:AM
سیٹ پرسین۔۔آخر ایسا کیا ہوا کہ زویا ناصر گھبرا گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زویا ناصر سیٹ پر اپنی والدہ کو دیکھ کر گھبرا ہٹ کا شکار ہو گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زویا ناصر کی والدہ صوفہ پر بیٹھی ہیں جبکہ اُن کے اردگرد سیٹ کا دیگر عملہ بھی موجود ہے۔اداکارہ زویا ناصر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آج امی جان مجھے دیکھنے سیٹ پر آگئیں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’اب میں اپنا سین کرتے ہوئے بہت گھبرا ہٹ محسوس کر رہی ہوں۔‘

 خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستانی اداکارہ زویا ناصر  نےاسرائیل اور فلسطین کے تنازع پر پاکستان کا مذاق اڑائے جانے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ   کرسچین بیٹ مین سے منگنی توڑ دی تھی۔

 زویا ناصر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں اپنے منگیتر کرسٹن بیٹزمین سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔زویا ناصر نے کہا تھا کہ میں بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرا اور کرسچین بیٹزمین کا اب مزید کوئی تعلق نہیں ہے۔زویا ناصر نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ اُنہوں نے یہ مشکل فیصلہ کرسچین بیٹزمین کے پاکستان، اس کی ثقافت اور اس کے لوگوں سے متعلق تبدیل ہوتے رویے اور دین کی طرف بےحسی کی وجہ سے لیا۔

یاد رہے کہ جرمن یوٹیوبر کرسٹن نے اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد زویا ناصر نے اُن سے منگنی کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیںبھارتی اداکارہ ودیا بالن کی نئی فلم’ شیرنی‘ کا ٹیزر ریلیز