سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 30 خیرپور ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 30 خیرپور ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل کے انتقال کے باعث خالی نشست پر نئے انتخاب کی تیاریاں جاری ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس-30 خیرپور-V پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر چھ جولائی کو پبلک نوٹس جاری کرے گا، کاغذاتِ نامزدگی 8 سے 10 جولائی تک جمع کرائے جاسکیں گے، گیارہ جولائی کو نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی کو ہوگی، ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 20 جولائی تک جمع کرائی جاسکیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اپیلوں پر فیصلے 27 جولائی تک سنائے جائیں گے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 28 جولائی کو جاری کی جائے گی، امیدوار 29 جولائی تک دستبردار ہوسکیں گے،امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 30 جولائی کو جاری ہوگی، پی ایس-30 خیرپور-V پر پولنگ 16 اگست بروز اتوار کو منعقد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا