باغبانپورہ،سکول کی چھت گرنے سے رکشہ ڈرائیوراور2مزدور زخمی
کیپشن: ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری)باغبانپورہ میں سکول کی چھت گرنے سے رکشہ ڈرائیور اور2 مزدور زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق چھت گرنے سے زخمی ہونے والوں میں ایم مستری 2 مزدور شامل ہیں، اس کے علاوہ زخمیوں میں بچے کو ٹیوشن سے لینے آیا رکشہ ڈرائیور وسیم بھی شامل ہے۔
زخمی مزدور کاکہناتھا کہ چار دن قبل مزدوری کیلئے آئے تھے ،تیسری منزل کی چھت ڈالتے ہوئے دوسری منزل کی چھت گر گئی ۔زخمی مزدور کا مزید کہناتھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہوتے عمارت کی تعمیر کا آغاز ہوا تھا ،زیر تعمیر عمارت نیچے سے بند تھی ، بچے دوسرے پورشن میں پڑھ رہے تھے ۔
رکشہ ڈرائیور وسیم نے کہاکہ بچے کو ٹیوشن سے لینے پہنچا تو عمارت کی چھت گر گئی جس سے زخمی ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں:آئی فون 18 پرو کی حساس معلومات لیک ہوگئیں