ویڈیو:سگنل توڑنے والے رکشے کو خوفناک حادثہ

Jul 02, 2026 | 14:51:PM
ویڈیو:سگنل توڑنے والے رکشے کو خوفناک حادثہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں رکشہ حادثہ میں کئی افراد معمولی زخمی ہو گئے، سگنل توڑنے والے رکشے کی جلد بازی کے باعث اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ڈرائیور نے کئی مسافروں کی جانیں خطرے میں ڈال دی تھیں۔

ویڈیو  میں سیاہ رنگ کی کار کو سڑک پر جاتے دیکھا جا سکتا ہے، دوسری جانب سگنل بند ہونے کے باوجود ایک رکشہ تیزی سے چلا آ رہا تھا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ رکشہ آ کر کار سے بری طرح ٹکرا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں اُس سمت والے لال سگنل کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں سے رکشہ چلا آ رہا تھا، تاہم اس نے سڑک خالی دیکھتے ہوئے سگنل کی تعمیل کی ضرورت محسوس نہیں کی اور دل دہلا دینے والے حادثے کا سبب بن گیا۔

فوٹیج کے مطابق حادثے کے بعد رکشہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا اور اس کے اندر بیٹھی ہوئی سواریاں باہر آ گریں۔

 رکشے کے اندر ڈرائیور سمیت 7 افراد سوار تھے، جو حادثے کے فوراً بعد سڑک پر ادھر ادھر پڑے ہوئے تھے۔

واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے یہ حادثہ ٹریفک قانون کی پابندی نہ کرنے کے سبب رونما ہوا ہے۔