جمہوریہ کانگو میں ایبولاوائرس بے قابو، کیسز میں اضافہ،438 ہلاکتیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے نتیجے میں ہونےوا لی ہلاکتوں کی تعداد 438 تک پہنچ گئی۔
ایک تازہ رپورٹ کے مطابق جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اوراس وائرس سے متاثرہونےوالےافراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 406 ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایبولا وائرس کے باعث اب تک 438 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی نگرانی اور علاج کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سی ٹی اولاہورکاحادثات کی روک تھام کےلئے بڑا فیصلہ
وائرس کا مزید پھیلاؤ روکنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں نگرانی کا نظام مزید سخت کر دیا گیا ہے۔