آج کا پکوان: اسٹفڈ بیل پیپرزبنانے کا طریقہ

Jul 02, 2026 | 12:21:PM
آج کا پکوان: اسٹفڈ بیل پیپرزبنانے کا طریقہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسٹفڈ بیل پیپرز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزاءشملہ مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، چکن کا قیمہ ۱۰۰؍ گرام، اُبلے ہوئے چاول ایک پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چھوٹا چمچہ

 پیاز ایک عدد (درمیانی)، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، کاٹیج چیز آدھی پیالی، چیڈر چیز آدھی پیالی، پارسلے حسب ِ منشاء، تیل حسب ِ ضرورت۔

بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے قیمے کو صاف دھو کر فرائنگ پین میں ڈالیں اور اس میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز، نمک اور کالی مرچ ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔

 جب قیمے کا اپنا پانی خشک ہونے پر آجائے تو اس میں دو سے تین چمچے تیل ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

چولہے سے اتار کر اس میں اُبلے ہوئے چاول اور چورا کیا ہوا کاٹیج چیز ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

 شملہ مرچ کو دھو کر درمیان سے کاٹیں اور بیج نکال کر اچھی طرح صاف کرلیں، پھر اس میں تیار کیا ہوا آمیزہ بھر لیں۔

 بیکنگ ٹرے کو چکنا کرکے اس میں شملہ مرچ کو رکھیں اور اس پر کدوکش کیا ہوا چیڈر چیز ڈالیں۔

 پہلے سے گرم کئے ہوئے اَوَن میں ۱۸۰؍ ڈگری سیلیس پر ٹرے کو رکھیں اور پانچ سے سات منٹ بیک کرکے نکال لیں۔

 ڈش میں گرم گرم نکال کر اوپر سے باریک کٹا ہوا پارسلے چھڑک کر ٹومیٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔