367 ارب روپے ٹیکس وصولی ،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Jul 02, 2026 | 10:58:AM
 367 ارب روپے ٹیکس وصولی ،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر)پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے مالی سال 2025-26 کے دوران اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ 367 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

 گزشتہ مالی سال 2024-25 میں پی آر اے نے 270 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا تھا، جبکہ رواں سال 97 ارب روپے زائد وصولی کے ساتھ 36 فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈ کیا گیا۔

 چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کے مطابق ادارے کے قیام کے بعد یہ سب سے زیادہ ٹیکس وصولی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے پنجاب ریونیو کا ہدف 528 ارب روپے مقرر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:سپورٹس بورڈ پنجاب کا سی ایم پنجاب چیمپئنز کرکٹ لیگ رواں ماہ کرانے کا اعلان