سپورٹس بورڈ پنجاب کا سی ایم پنجاب چیمپئنز کرکٹ لیگ رواں ماہ کرانے کا اعلان

Jul 02, 2026 | 10:46:AM
 سپورٹس بورڈ پنجاب کا سی ایم پنجاب چیمپئنز کرکٹ لیگ رواں ماہ کرانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی)سپورٹس بورڈ پنجاب نے سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

 اس حوالے سے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں لیگ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب کے مطابق چیمپئن لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، پاکستان ریلوے اور ایف بی آر کے تعاون سے جولائی کے وسط میں منعقد کی جائے گی۔

 لیگ میں انٹرنیشنل اور نیشنل کرکٹرز کے ساتھ پنجاب کے تمام ڈویژنوں سے گرلز اور بوائز کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں 12 مردوں اور 4 خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:مون سون کا طوفانی اسپیل ،9 افراد جاں بحق ، آج بھی بادل برسیں گے