یوکرینی حملے،پٹرول کی قلت : روس نے بھارت سے تیل خریدنا شروع کر دیا

Jul 02, 2026 | 10:05:AM
یوکرینی حملے،پٹرول کی قلت : روس نے بھارت سے تیل خریدنا شروع کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روس نے اپنے ملک میں پٹرول کی شدید قلت کو دور کرنے کے لیے سمندری راستے کے ذریعے بھارت سے پٹرول منگوانا شروع کر دیا ہے۔

 تیل کی صنعت سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ یہ قدم یوکرین کی جانب سے روس کے بجلی اور توانائی کے نظام پر کیے جانے والے حملوں کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس کی وجہ سے روس کے کارخانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اس وقت روس کے تمام علاقوں میں پٹرول کی شدید کمی محسوس کی جا رہی ہے، جس کے باعث پٹرول پمپس پر لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔

 لوگوں کو ناپ تول کر محدود پٹرول دیا جا رہا ہے اور ملک میں پٹرول کی قیمتیں ریکارڈ حد تک بڑھ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:زرافے بھی حساب کتاب کے ماہر نکلے

اس صورتحال پر روس کے صدارتی محل کریملن نے بھی تصدیق کی ہے کہ روس دوسرے ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور مناسب قیمتوں پر پٹرول منگوانے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

 تیل کی صنعت سے وابستہ ایک ذریعے کے مطابق اب تک بھارت سے کم از کم 60 ہزار میٹرک ٹن پٹرول روس کے لیے روانہ کیا جا چکا ہے۔

 ایک اور ذرائع نے بتایا کہ 30 سے 40 ہزار ٹن پٹرول سے لدے دو بڑے بحری جہاز روس بھیجے گئے ہیں۔