ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی کی سابقہ اہلیہ زینب کی ویڈیوز نے انگلی ٹوٹنے کے دعوے کو مشکوک بنا دیا 

Jul 02, 2026 | 01:22:AM
ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی کی سابقہ اہلیہ زینب کی ویڈیوز نے انگلی ٹوٹنے کے دعوے کو مشکوک بنا دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں افتخار رامے) ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی کی سوشل میڈیا پر وائرل طلاق کی ویڈیو کے بعد انکی سابقہ بیوی کا بھی ردعمل سامنے آیا۔ دونوں طرف سے الزامات کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے ، لیکن پٹی والا معاملہ زینب کے بیان پر شک پیدا کر رہا ہے۔ 
 زینب کی وائرل ویڈیوز (جو زینب کے انسٹا گرام پر موجود ہیں)  میں  inconsistency نوٹ کیا  جا سکتا ہے کہ ایک ویڈیو میں زینب نے دائیں ہاتھ پر پٹی دکھائی اور دعویٰ کیا کہ علی نے توڑا ہے۔
دوسری ویڈیو میں پٹی بائیں ہاتھ پر نظر آئی۔

پٹی والا تضاد زینب کے حق میں نہیں جا رہا، لیکن اس سے پورا کیس جھوٹا ثابت نہیں ہوتا ۔ بس شک بڑھتا ہے۔ پٹی والا پوائنٹ زینب کے بیان کو کمزور کر رہا ہے۔ 

  یہاں پر سوال یہ ہے کہ اگر واقعی انگلی یا ہاتھ ٹوٹا تھا تو پٹی ایک ہی ہاتھ پر کیوں نہیں؟ یہ زینب کے بیان پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ اصل حقائق کیا ہیں یہ پولیس انکوئرای کے بعد ہی منظر عام پر آئیں گے۔

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: