لڑکیوں کو پھنسانا اسکا دھندا ہے، علی حیدر آبادی کی سابقہ اہلیہ کی ویڈیو بھی آگئی 

Jul 02, 2026 | 00:03:AM
لڑکیوں کو پھنسانا اسکا دھندا ہے، علی حیدر آبادی کی سابقہ اہلیہ کی ویڈیو بھی آگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی کی اہلیہ زینب کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیاجس میں انہوں نے سابقہ شوہر کے تمام راز فاش کردئے۔ 

زینب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں نے کوئی ویڈیو نہیں لگانی تھی لیکن تم نے وائرل ہونے کی چکر میں تم نے خود ویڈیو بناکر اپنے واٹس ایپ چینل میں شئیر کی اور بعد میں ڈیلیٹ کی جو لوگوں نے وائرل کردی۔ 

بیان میں زینب نے طلاق نامہ دکھا کر سابق شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  کہ  میں نے کوئی منصوبہ نہیں بنایا، منصوبے تو ہمیشہ صرف تم بناتے ہو۔ میرا کوئی  منصوبہ نہیں تھا۔ تم نے تو مجھے 2 فروری 2026 کو ہی طلاق دے دی تھی۔ اس وقت سے تم مجھے میرے ہی گھر مین قید رکھے ہوئے تھے۔ 

اس ویڈیو میں زینب نے یہ بھی انکشافات کئے کہ علی حیدر کے پاس جو کطھ بھی ہے وہ اس نے انہی سے ہتھیایا ہوا ہے۔ زینب نے بتایا کہ اس کے پاس کچھ نہیں تھا۔ میں نے اس کو گھر بناکر دیا ۔ مین نے اس کا لائف سٹائل تبدیل کیا۔ لیکن اس نے میرے گھر میں رہ کر میرے ہی گھر اور گاڑی کو ہڑپنے کا منصوبہ بنایا۔ زینب نے اپنے سابق شوہر علی حیدر کو مخاطب کر کے کہا، اب تم قرآن ہاتھ میں اٹھا کر جھوٹ بول رہے ہو،تم نے تین سالتک مجھ پر تشدد کیا،مارا پیٹا لیکن میں نے برداشت کیا۔ 

ویڈیو میں  زینب نے سابق شوہر پر یہ بھی الزام لگایاہے کہ اس نے 3 سال تک  دوسری شادی کی دھکیاں دیں۔ زینب نے کہا کہ علی حیدر ہر وقت لڑکیوں کو پھنسانےکے منصوبے بناتا ہے۔ لرکیوں کو پھنسانا اور ان سے شادیاں رچانا اس کا کاروبار ہے اور اس کے خاندان کا بھی یہ ہی کاروبار ہے، لڑکیوں کو پھنسانا اور ان کی زندگیاں تباہ کرنا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک نے کسی قانونی جواز کے بغیر شہریوں کے اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا