پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب 12 کروڑ ڈالر کا اضافہ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)مالی سال 2025 کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب 12 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، تیس جون 2025 کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 51 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 30 جون 2024 کو 9 ارب 39 کروڑ ڈالر پر تھے۔

ذخائر میں اضافہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے، منصوبہ بندی کے مطابق مالی سال کے دوران متوقع رقوم موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں :اے ایف سی ویمنز ایشین کپ: پاکستان نے انڈونیشیا کو دو صفر سے ہرا دیا