اے ایف سی ویمنز ایشین کپ: پاکستان نے انڈونیشیا کو دو صفر سے ہرا دیا

Jul 02, 2025 | 22:25:PM
اے ایف سی ویمنز ایشین کپ: پاکستان نے انڈونیشیا کو دو صفر سے ہرا دیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آزاد) اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے انڈونیشیا کو دو صفر سے شکست دے دی، جو اس ٹورنامنٹ کے کوالیفکیشن مرحلے میں گرین شرٹس کی پہلی کامیابی ہے۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول نادیہ خان نے 8 ویں منٹ میں اسکور کیا، دوسرا گول سوہا ہیرانی نے 18 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے پاکستان کی برتری کو دوگنا کر دیا اور ٹیم کے لیے ایک یادگار فتح یقینی بنائی۔

پاکستانی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ 157 ہے جبکہ انڈونیشین ٹیم 95 ویں پوزیشن پر ہے، پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 5 جولائی کو کرغزستان کے خلاف کھیلے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

قبل ازیں اے ایف سی ویمنز ایشیا کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی میں چائنیز تائپے نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :پیرس میں تاریخ کا گرم ترین سال، شدید گرمی سے 2 افراد ہلاک