ہنی ٹریپ کا شکار نوجوان ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا، ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ

Jul 02, 2025 | 21:51:PM
 ہنی ٹریپ کا شکار نوجوان ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا، ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا ابرار) سندھ کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی درندگی کا ایک اور افسوسناک واقعہ، بیٹ میر ہزار خان کا نوجوان منیر ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔ مغوی نوجوان کو ہنی ٹریپ کے ذریعے بہلا پھسلا کر اغوا کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق منیر بہاولپور میں اپنے ایک دوست کی شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا، جہاں سے وہ لاپتہ ہوگیا۔ کچھ دنوں بعد اس کے اہل خانہ کو ڈاکوؤں کی جانب سے ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں منیر کو زنجیروں میں جکڑا ہوا دکھایا گیا ہے۔ ڈاکوؤں نے اس کی رہائی کے بدلے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

منیر کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے، والدین دہائی دے رہے ہیں کہ اتنی بڑی رقم کا انتظام ممکن نہیں،9 روز گزرنے کے باوجود تاحال نہ اغوا کا مقدمہ درج ہو سکا اور نہ ہی کوئی عملی پیش رفت سامنے آئی۔
اہل خانہ گہرے غم اور صدمے میں مبتلا ہیں، والدین کی حالت غیر ہو چکی ہے اور وہ ہر دروازے پر فریاد کرتے پھر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ارکان کی بحالی کے بعد ن لیگ اکثریتی جماعت بن گئی