ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کل ہوگی
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہورہائیکورٹ میں ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کل ہوگی۔
عدالت نے چیف سیکرٹری سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے،عدالت نے درخواست گزاروں کو عبوری ریلیف دیتے ہوئے دکانیں ڈی سیل کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے ۔
جسٹس انوار حسین ویپ مال سمیت ایک سو سے زائد ڈیلرز کی درخواستوں پر سماعت کریں گے،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عمران خان پیش ہوں گے ،درخواستوں میں چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف ٹک ٹاکر پھرگرفتار