حکومت نے قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کردی

Jul 02, 2025 | 18:40:PM
حکومت نے قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت نے قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کردی۔

محکمہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.91 فیصد سے 11.76 فیصد کر دی گئی ہے،سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 30 بیسز کی نمایاں کر دی گئی،سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 10.90 فیصد سے گھٹ کر10.60 فیصد پر آگئی۔

اسلامک سیونگ اکاوٴنٹ میں منافع کی شرح 59 بیسز پوائنٹس کم کر کے موجودہ شرح کو 9.75 فیصد کر دیا گیا، شہداء فیملی ویلفیئر اکاوٴنٹ پر منافع 24 بیسز، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع بیسز پوائنٹس کم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ,عالمی اداروں کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ