حج 2026 کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی مقرر
کیپشن: حج،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)حج 2026 کیلئے لازمی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے،وزارت کے آن لائن پورٹل اور 15 نامزد بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے ۔
حج 2026 کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی مقرر ہے،رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا،پاکستانی پاسپورٹ کے اہل سمندر پار پاکستانی بھی آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن جلد مکمل کریں۔
پاکستان سے سفر حج 2026 کیلئے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے،حج پیکیج کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2026 کے مطابق الگ سے جاری کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:آئی فون 17 سیریز کے لانچ کی تاریخ , قیمت بھی سامنے آگئی