آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ:کوئی پاکستانی بلے بازٹاپ10میں شامل نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے کئی اہم کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں تنزلی ہوگئی ۔
تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل نہیں جبکہ بولنگ کے شعبے میں نعمان علی ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بیٹنگ کے شعبے میں سعود شکیل تنزلی کے بعد 11ویں اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 19ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ ٹاپ 5 بلے بازوں میں رہنے والے سابق کپتان بابراعظم 22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان سلمان علی آغا 33ویں نمبر پر ہیں جبکہ شان مسعود تین درجے ترقی کے بعد 44ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بھارت کے ریشابھ پنت اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت چھٹے نمبر پر آگئے ہیں،پنت کا مجموعی ریٹنگ پوائنٹس 801 ہے، جو ان کے کیریئر کی اب تک کی سب سے بلند ریٹنگ ہے،انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں,بولنگ کے شعبے میں پاکستان کے نعمان علی پانچویں جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان،پاکستان اوربھارت کتنی بارمدمقابل ہوں گے؟
جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا دوسری اور آسٹریلیا کے پٹ کمنز تیسری پوزیشن پر موجود ہیں،جوش ہیزلووڈ کا رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ساجد خان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بالترتیب 20ویں اور 21ویں پوزیشن پر اپنی جگہ برقرار رکھی ہے، محمد عباس ایک درجے ترقی کے بعد 26ویں اور نسیم شاہ ایک درجہ ترقی کے بعد 34ویں نمبر پر آگئے ہین جبکہ سپنر ابرار احمد تنزلی کے بعد 48ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔