ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان،پاکستان اوربھارت کتنی بارمدمقابل ہوں گے؟

Jul 02, 2025 | 11:47:AM
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان،پاکستان اوربھارت کتنی بارمدمقابل ہوں گے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)ایشیا کپ کے ممکنہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہو سکتا ہے جس میں پاک بھارت ٹیمیں کم از کم 2 بار مدمقابل ہونگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں گروپ مرحلے کا پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا،پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر 4کا میچ 14 ستمبر کو ہوگا،ایشیا کپ کا فائنل 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا ، بھارت کی میزبانی میں ہونیوالا ایشیا کپ نیوٹرل وینیودبئی میں کھیلا جائیگاجس میں پاک بھارت کا تیسرا ٹاکرا فائنل میں پہنچنے پرہوگا۔

ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت ،افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور یو اے ای کی ٹیمیں کھیلیں گے،ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گاجس میں پاک بھارت ٹاکرا کم از کم دو بار اور زیادہ سے زیادہ تین بار ہوسکتا ہے

یہ بھی پڑھیں:بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کا دو امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف

ایشیا کپ 2025 کا فائنل 21 ستمبر کو ہونے کی توقع ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 2025 کیلئے 17 دن کی ونڈو فائنل کی گئی ہے۔