تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Jul 02, 2025 | 10:28:AM
 تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پل پل بدلتا موسم،کہیں دھوپ تو کہیں گہرے بادلوں کا سایہ ہے،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر، اسلام آباد، شمال،جنوب مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، پاکپتن اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کی توقع ہے۔

گوجرانوالہ، بہاولنگر، بہاولپور اور بھکر میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور کوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا،بلوچستان کے علاقوں موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، ژوب،قلات اورمستونگ میں بارش کی توقع ہے۔

 ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر نے کہا کہ کراچی میں 8 سے 11جولائی کے دوران معتدل شدت کی بارش ہو سکتی ہے، آج شہر میں مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے،اُنہوں نے بتایا کہ مون سون ہوائیں جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

 ترجمان محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں اس دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا،اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ تھرپارکر، مٹھی اور ملحقہ علاقوں میں آج سے 5 جولائی تک بارش ہو سکتی ہے۔